مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فیس بک،ٹوئیٹر،واٹس ایپ سمیت22 سوشل ویب سائٹس پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر کی مقامی انتظامیہ نے وادی میں امن عامہ کے مفاد میں یہ اقدام اُٹھا یاہے، کشمیریوں کو فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، کیو کیو، وی چیٹ، کیوزون، ٹمبلر، گوگل پلس، بائیڈو، سکائپ، وائبر، لائن، سنیپ چیٹ، پنٹریسٹ، انسٹا گرام اور ریڈ اٹ تک رسائی نہیں ہوگی۔
حکومتی پابندی پر عوامی حلقوں میں شدیدردعمل سامنے آیا ہے۔کشمیریوں نے اس فیصلے کو 'انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ایسا کر کے شکست کا اعترافِ کر رہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 اپریل 2017 - 00:19
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فیس بک،ٹوئیٹر،واٹس ایپ سمیت22 سوشل ویب سائٹس پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔