مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کی دائیں بازو کی صدارتی امیدوار مارین لی پین نے نیشنل فرنٹ کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لی پین نے اعتدال پسندوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے پارٹی کی صدارت چھوڑدی ہے۔
لی پین کا کہنا ہے کہ نیشنل فرنٹ کی صدارت سے عارضی طور پر دستبردار ہو رہی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ 7مئی کے صدارتی انتخاب پر فوکس کرنے کے لیے پارٹی کی صدارت چھوڑ رہی ہوں۔
فرانس کے صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے میں لی پین کا مقابلہ ایمانیول میکرون سے ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 25 اپریل 2017 - 12:16
فرانس کی دائیں بازو کی صدارتی امیدوار مارین لی پین نے نیشنل فرنٹ کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔