مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سےے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار اور ڈکٹیٹر اور امریکہ نواز بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اطلاعات کو تبدیل جبکہ سول سروسز کے وزیر اور واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کوبرطرف کردیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق، سعودی وزیراطلاعات اوروزیربرائے سول سرسز پراختیارات کے غلط استعمال کاالزام ہے ، نیا نیشنل سیکیورٹی سینٹربھی قائم کردیاگیا ہے ۔ شاہی فرمان میں ابراہیم القمرکوسعودی عربیہ جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کا گورنربھی مقررکیاگیاہے۔
محمدبن صالح الغافلی سعودی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جبکہ پرنس فہدبن ترکی سعودی زمینی افواج کےچیف کمانڈر تعینات کئے گئے ہیں۔
اس کےعلاوہ پرنس خالدبن سلمان امریکہ میں سعودی سفیراوراحمد بن حسن العسیری جنرل انٹیلی جنس کےنائب سربراہ مقررکردئیےگئے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے سعودی عوام ڈکٹیٹر بادشاہ کے اقدامات سے نالاں ہیں۔ سعودی عرب نے یمن میں لڑنے والے فوجیوں کی دو ماہ کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی جسے شاہی فرمان کے تحت ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے حکام بڑے پیمانے پر امریکہ کو رشوت دے کر اپنے دن کاٹ رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 23 اپریل 2017 - 13:53
سعودی عرب کے خونخوار اور ڈکٹیٹر اور امریکہ نواز بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اطلاعات کو تبدیل جبکہ سول سروسز کے وزیر اور واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کوبرطرف کردیا ہے۔