مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شانلیزے پر 2 مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسرموقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ ایک زخمی ہوا، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے ۔ فرانس کے صدر نے حملے کو دہشت گردانہ قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔
اجراء کی تاریخ: 21 اپریل 2017 - 11:10
سعودی عرب کی حمایت یافتہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔