مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے لبنان پر اسرائيل کے ممکنہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے کی حماقت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ شیخ نعیم قاسم نے شام کے بارے میں امریکی مؤقف اور الشعیرات پر امریکی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے شام کے بارے میں اپنے تفصیلی آپشنز کو واضح نہیں کیا ہے اس کے لئے اسے میدان میں واضح نتائج کی ضرورت ہے الشعیرات پر امریکی حملہ سے امریکہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ شام میں موجود ہے لیکن اس طرح موجود نہیں جس طرح ترکی اور سعودی عرب چاہتے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شام میں اصلی کھلاڑی امریکہ، ترکی، ایران ، روس ، سعودی عرب اور باغی ہیں لہذا کسی بھی سیاسی حل کے لئے مذکورہ ممالک کی شراکت ضروری ہے امریکہ اور خلیج فارس کے ممالک کی عدم شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے پاس کوئی سیاسی آپشنز موجود نہیں ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے سلسلے میں ترکی ، سعودی عرب اور اردن کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ممالک بشار اسد کے خلاف دہشت گردوں کی حمایت کرسکتے ہیں لیکن وہ بشار اسد کو ہٹا نہیں سکتے کیونکہ بشار اسد کا اقتدار شامی عوام کا اقتدار ہے اور جب تک شامی عوام چاہیں گے بشار اسد اقتدار میں رہیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 20 اپریل 2017 - 19:27
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے لبنان پر اسرائيل کے ممکنہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے کی حماقت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔