مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل کیومرث حیدری نےغیر ملکی فوجی اتاشیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ خطے میں ایران کے مثبت اور تعمیری کردار اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایران کے کردار کو دنیا کی کوئی طاقت نظر انداز نہیں کرسکتی۔
ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ آج ایران کے ہمسایہ ممالک میں غیر علاقائی سامراجی طاقتیں دہشت گردی کے فروغ میں سرگرم ہیں اور عالمی سامراجی طاقتوں کو بعض علاقائی ممالک کی بھی حمایت حاصل ہے۔ اور یہ ممالک القاعدہ، النصرہ فرنٹ، داعش ،طالبان اور ان دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ تنظیموں کی حمایت کررہے ہیں۔
جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ خطے میں ایران کے مثبت اور تعمیری کردار کو دنیا کی کوئی طاقت نظر انداز نہیں کرسکتی ۔ انھوں نے کہا کہ ایران شام میں شام کی حکومت کی درخواست پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شریک ہے ۔
جنرل حیدری نے کہا کہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور امریکہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج افغانستان، شام، یمن، لیبیا اور عراق کے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور ان ممالک میں جاری دہشت گردی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنی ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی توانائیوں میں روبروز اضافہ کررہی ہے اور ایران کی فوجی طاقت صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔