اجراء کی تاریخ: 18 اپریل 2017 - 09:58

امریکہ کے نائب صدر خطے میں کشیدگی بڑھانے کے سلسلے میں جنوبی کوریا کے دورے کے بعد جاپان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس خطے میں کشیدگی بڑھانے کے سلسلے میں جنوبی کوریا کے دورے کے بعد جاپان پہنچ گئے ہیں۔۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی اوج پر پہنچ گئی ہے اور اس صورتحال میں امریکی نائب صدر کا اس خطے کا دورہ کشیدگی میں مزید اضافہ کا باعث بن گیا ہے  امریکہ اور جنوبی کوریا نے جنوبی کوریا میں  تھاڈ ڈیفنس میزائل نصب کرنے پر بھی اتفاق کرلیا ہے جس پر چین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے تاریخی سبق سکھایا جائے گا۔