اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں دہشت گردی کے فروغ کے سلسلے میں امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے اور اسے دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں خطے میں دہشت گردی کے فروغ کے سلسلے میں امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے اور اسے دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔قاسمی نے امریکی سینیٹر کی منافقین اور ضد انقلاب دہشت گرد گروہ کے سربراہ سے ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  امریکیوں نے ثابت کردیا ہے کہ انھوں نے کبھی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا اور وہ علاقائی سطح پر دہشت گردی کے فروغ دے رہے ہیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے اور دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان امیرکہ کو ادا کرنا پڑےگا۔ ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے مصری وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں مصر میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت اور مصری حکومت او ر عوام کے ساتھ مہدردی کا اظہار کیا۔