یمن کی سکیورٹی فورسز نے جیزان میں و اقع الحبس علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران سعودی عرب کے 11 فوجیوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی سکیورٹی فورسز نے جیزان میں و اقع الحبس علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران  سعودی عرب کے 11 فوجیوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے اس علاقہ میں سعودی عرب کے مزدوروں اور فوجیوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے ان کی دو فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ ادھر العسیر میں بھی یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر راکٹ برسائے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کو کافی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق جس جنگ کو سعودی عرب چند ہفتوں میں جیتنا چاہتا تھا وہ جنگ یمنی عوام کی استقامت اور پائداری کی وجہ سے سعودی عرب دو سال میں بھی جیت نہیں سکا ۔ اور اس جنگ میں سعودی عرب اور اس کے امریکی اتحاد کی شکست یقینی ہے۔