مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ بحیرہ شمالی چین میں پیش قدمی سے باز نہ آیا تو شمالی کوریا اس پر "جوابی ایٹمی حملہ " کردے گا۔ یہ دھمکی انہوں نے شمالی کوریا کے بانی کم اِل سُنگ کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ کے بعد ایک بیان میں امریکہ کو دی ہے۔ دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پریڈ میں شمالی کوریا نے اپنے روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کی بھرپور نمائش کرتے ہوئے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ کسی بھی جنگ کےلیے مکمل طور پر تیار ہے۔پریڈ کے بعد اپنی تقریر میں کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بھرپور جنگ کا جواب ایک بھرپور جنگ سے دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ دفاعی ماہرین کو خدشہ ہے کہ شمالی کوریا اس وقت یا تو ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہے یا پھر اتنی صلاحیت ضرور حاصل کرچکا ہے کہ کسی بھی وقت ایٹمی ہتھیار بناسکے۔پریڈ میں شمالی کوریا کا جدید ترین ’’پوکک سونگ‘‘ بیلسٹک میزائل پہلی بار دنیا کے سامنے پیش کیا گیا جسے آبدوز سے لانچ کیا جاتا ہے اور جو 1000 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2017 - 17:54
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ بحیرہ شمالی چین میں پیش قدمی سے باز نہ آیا تو شمالی کوریا اس پر "جوابی ایٹمی حملہ " کردے گا۔