مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مرکزی بینک اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔پاکستان کی اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر دستخط تہران میں ہوئے ۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کی اسٹیٹ بینک اور ایران کی مرکزی بینک کے درمیان بینکنگ ایند پیمنٹ ایگریمنٹ (بی پی اے) کے ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔پاکستان کی اسٹیٹ بینک کے نائب گورنر ریاض ریاض الدین اور ایران کے مرکزی بینک کے نائب گورنر غلام علی کمیاب نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک طریقہ کار ترتیب دینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2017 - 13:08
اسلامی جمہوریہ ایران کی مرکزی بینک اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔