شمالی کوریا نے جنگ کی ممکنہ صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو دارالحکومت سے فوری طور پر نکل جانے کی ہدایت کردی ۔

مہر خبررساں ایجنسی ڈیلی سٹار کے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جنگ کی ممکنہ صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو دارالحکومت سے فوری طور پر نکل جانے کی ہدایت کردی ۔ اطلاعات کےمطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ نے امریکی بحری بیڑا شمالی کوریا کے طرف روانگی سے ممکنہ جنگ کے خدشات میں اضافے کے بعد وفاقی دارالحکومت پیانگ یانگ میں مقیم 6لاکھ افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہر کی 25فیصد آبادی کو نقل مکانی کرنے کا کہہ دیا گیا ہے ۔شمالی کوریا کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ کوریا کے جزیدے پرانتہائی کشیدہ صورت حال کی وجہ سے ایٹمی جنگ کسی بھی لمحے چھڑ سکتی ہے ۔
امریکی حکومت نے طاقت کا اظہار کرنے کیلئے نیوی فورس کا ایک گروپ مغربی بحر الکاہل کیجانب روانہ کیا ہے جبکہ شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے جواب میں ایٹمی حملہ کیا جا سکتا ہے جبکہ چین نے بھی جنگ کی تیاری کے پیشن نظر شمالی کوریا کی سرحد کے قریب 1لاکھ 50ہزار فوجی پہنچا دیے ہیں۔شمالی کوریا کی جانب سے یہ فیصلہ ٹرمپ کی طرف سےشامی ایئر بیس پر 59ٹام ہاکس میزائل داغے جانے کے بعد کیا گیا ہے ۔ شمالی کوریا کے حکام نے اچانک حملے کی نیچر کے بارے میں تفصیلات نہیں دیں اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ یہ حملے کہاں ہو سکتے ہیں ۔