افغانستان میں وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران 2 مختلف حملوں ایک امیرکی فوجی سمیت 13سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران 2 مختلف حملوں  ایک امیرکی فوجی سمیت 13سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان سکیورٹی اہلکار طالبان کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایک گاڑی پر سوار جا رہے تھے کہ ضلع چمتال میں ان کی گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی۔اس واقعے میں9افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسرے واقعہ میں داعش کی جانب سے صوبہ جوزجان کے ضلع درزاب میں حملہ کرکے 4 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیاجبکہ امریکی نیوی کے کیپٹن بل سالوون نے بتایا کہ داعش کے خلاف کارروائی میں ایک امریکی فوجی مارا گیا۔یہ امریکی فوجی صوبہ ننگرہار میں داعش خراسان کے خلاف کیے گئے آپریشن میں ہلاک ہوا۔ذرائع کے مطابق مرنے والا فوجی امریکی اسپیشل فورسز کا رکن تھا۔