مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔ کشمیری ذرائع کےمطابق کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 4 کشمیری جاں بحق ہوگئے۔ ادھر مقامی انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، آغا سید حسن موسوی ، یاسین ملک، شبیرشاہ سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو انتخابات کے خلاف مظاہروں اور ریلیوں کی قیادت سے روکنے کے لیے گھروں، جیلوں اور تھانوں میں مسلسل نظر بند کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 اپریل 2017 - 13:06
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔