اجراء کی تاریخ: 9 اپریل 2017 - 18:03

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نےمصر کے شہر طنطا میں وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مصری صدر اور متاثرہ افراد کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نےمصر کے شہر طنطا میں  وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مصری صدر اور متاثرہ افراد کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔ روسی صدر نے عیسائیوں کی مذہبی تقیرب پر حملے کو بہیمانہ اور سفاکانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد عوام کو ڈرانا نہیں بلکہ مختلف مذاہب کے درمیان تفرقہ اور اختلاف پیدا کرنا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے ک اجازۃ نہیں دی جائؤے گی۔روسی صدر نے متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔