ہندوستان کے زير انتظا م کشمیر میں ہندوستانی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظا م کشمیر میں ہندوستانی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیر ذرائع کے مطابق کشمیر کے ضلع بڈگام میں مظاہرین نے احتجاج کر رہے تھے کہ ہندوستانی فوج نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فیضان ڈار اور محمد عباس سمیت 3 کشمیری جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی افواج کی جانب سے چھرے والی بندوق کا بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 نوجوان زخمی ہو گئے جب کہ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔