پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے پانامہ کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج بھی پانامہ کیس کے فیصلے کی منتظر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے پانامہ کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج بھی پانامہ کیس کے فیصلے کی منتظر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں برطانیہ میں پانامہ کیس سے متعلق پوچھے گئے سوال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج بھی تمام پاکستانیوں کی طرح پانامہ کیس کے انصاف پر مبنی فیصلے کی منتظر ہے۔