مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم نے مغربی موصل میں 106 افراد کے سرکاٹ دیئے ہیں۔ عراق میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم نے المکاوی علاقہ میں 22 خاندانوں کے 106 افراد کو اغوا کرنے کے بعد ان کے سرکاٹ دیئے ہیں۔ وہابی دہشت گرد میدان جنگ میں اپنی شکست اور ناکامی کا عام شہریوں سے بدلہ لے رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 4 اپریل 2017 - 18:20
عراق میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم نے مغربی موصل میں 106 افراد کے سرکاٹ دیئے ہیں۔