مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے علاقہ بحر المیت میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے عرب ليگ کے سربراہی اجلاس میں مراکش اور عمان کے عرب سربراہان سمیت کئی عرب ممالک کے رہنماؤں نے شرکت نہیں کی۔ اطلاعات کے مطابق عرب لیگ عالم عرب کو درپیش چیلنجوں کامقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے عرب لیگ نے مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے بجائے اسے مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اردن سمیت کئی عرب ممالک نے امریکہ کے اشاروں پر اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کررکھا ہے سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک عملی طور پر امریکہ اور اسرائیل کی پیروی کررہے ہیں۔ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کے تعاون سے یمن جیسے غریب عرب ملک کے نہتے عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ لہذا عرب لیگ کے بعض اہم رہنماؤں نے اس اجلاس میں شرکت اس لئے نہیں کی کہ عرب لیگ کا وجود عملی طور پر ختم ہوکر رہ گیا ہے اورعرب ليک سے سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں استفادہ کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 مارچ 2017 - 17:51
اردن کے علاقہ بحر المیت میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے عرب ليگ کے سربراہی اجلاس میں مراکش اور عمان کے عرب سربراہان سمیت کئی عرب ممالک کے رہنماؤں نے شرکت نہیں کی۔