ہندوستان میں گوشت پر پابندی کے پیش نظر اتر پردیش اور جھاڑ کھنڈ کے بعد ریاست ہریانہ میں بھی ہندو انتہاپسندوں نے گوشت کی 500 دکانیں بند کرادی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں گوشت پر پابندی کے پیش نظر اتر پردیش اور جھاڑ کھنڈ کے بعد ریاست ہریانہ میں بھی ہندو انتہاپسندوں نے گوشت کی 500 دکانیں بند کرادی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہریانہ کے شہر گڑ گائوں میں انتہاپسند ہندؤوں کے اقدام سے500دکانیں بند ہوئیں تو غیر ملکی ریسٹورنٹ پر بھی تالا پڑ گیا ۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق ریاست اتر پردیش کے حالیہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کے بعد سے مذبح خانے بند کئے جارہے ہیں ،جس کے بعد جھاڑکھنڈ اور ہریانہ میں بھی مذبح خانوں کو غیر قانونی قرار دے کر بند کردیا گیا ہے۔ بعض ذراغ‏ کے مطابق ہندوستانی حکومت گوشت کا کاروبار مسلمانوں سے چھین کر ہندوؤں کے ہاتھوں میں دینا چاہتی ہے اور مسلمانوں کے اقتصاد پر حکومت کا یہ مہلک وار ہے۔