امریکی نائب صدر مائیک پینس نے واشنگٹن میں ایپک کے 3 روزہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ امریکہ کا اپنےسفارتخانہ کو تل ابیب مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے واشنگٹن میں ایپک  کے 3 روزہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ امریکہ کا اپنےسفارتخانہ کو تل ابیب مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کررہا ہے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب سمیت عرب ممالک کو اسراغیل کے قریب کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے اور سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک اسو قت اسرائیل کے ساتھ ہیں اور اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کرچکے ہیں اور امریکہ اسرائیل کو غیر مستحکم کرنےاور اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی ایرانی کوششوں کو برداشت نہیں کرے گا۔ پینس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لیے امریکہ کے عزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کی راہ تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ صدر امریکی سفارتخانے سے کو تل ابیب مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔