پاکستان کی ساسی جماعت تحریک انصاف نے پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی ساسی جماعت تحریک انصاف نے پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ انفرادی یا شخصی نہیں بلکہ پالیسی فیصلہ ہے، پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کرارکان کو اعتماد میں لیا جائے اور عام بحث کرائی جائے، تحریک انصاف معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کرے گی۔ پارلیمنٹ میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ مڈل ایسٹ کے کسی تنازع میں پاکستان فریق نہیں بنے گا، پالیسی فیصلے پر پارلیمنٹ سے اجازت لینا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی حکومت نے سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب کے نام نہاد اسلامی ممالک کے اتحاد کا سربراہ بننے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔