بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر عدم اعتماد کا اظءار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ کے ہوتے ہوئے عدالت کے باہر انصاف کی امید نہیں،دونوں ہی رام مندر کے حامی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر عدم اعتماد کا اظءار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ کے ہوتے ہوئے عدالت کے باہر انصاف کی امید نہیں،دونوں ہی رام مندر کے حامی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے عدالت کے باہر تنازع طے کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ خود ہی تنازع حل کرسکتی ہے۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نےمسجد کے تنازع کو عدالت کے باہر حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پربابری مسجد ایکشن کمیٹی( بی ایم اے سی) نے کہا کہ مودی اور یوگی دونوں ہی رام مندر تحریک کے حمایتی ہیں،معاملہ عدالت کے باہر حل نہیں ہوسکتا اور مسلمانوں کو وزیر اعظم مودی پر کوئی اعتماد نہیں ہیں۔