اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پر آج سہ پہر کو روس کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پر آج سہ پہر کو روس کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ صدر حسن روحانی اس سفر میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور روس کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر حسن روحانی روس کے ساتھ چند اقتصادی معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔ اس سفر میں کئی وزراء اور نائب وزراء اور اقتصادی و تجارتی شعبہ سے منسلک حکام  صدر حسن روحانی  کی ہمراہی کررہے ہیں ۔ صدر حسن روحانی کے دو روزہ دورہ ماسکو کو اہم قراردیا جارہا ہے۔