مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ جب تک یورپی رہنما اسے ڈکٹیٹر اور آمر کہیں گے وہ بھی انھیں فاشسٹ اور نسل پرست کہیں گے اور ترکی 16 اپریل کے ریفرنڈم کے بعد یورپ سے ملحق ہونے کے لئے ایک اور ریفرنڈم کراسکتا ہے۔ ترک صدر نے لندن میں دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی بین الاقوامی خطرہ ہے اور وہابی دہشت گرد کسی اصول اور اخلاق کے پابند نہیں ہیں۔ اردوغان نے کہا کہ وہ یورپی ممالک کی طرف سے ترکی کے عوام، سفارتکاروں اور سیاستدانوں کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔ جب تک یورپی رہنما مجھے ڈکٹیٹر اور آمر کہتے رہیں گے میں بھی انھیں فاشسٹ اور آمر کہتا رہوں گا۔
اجراء کی تاریخ: 26 مارچ 2017 - 13:17
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ جب تک یورپی رہنما اسے ڈکٹیٹر اور آمر کہیں گے وہ بھی انھیں فاشسٹ اور نسل پرست کہیں گے اور ترکی 16 اپریل کے ریفرنڈم کے بعد یورپ سے ملحق ہونے کے لئے ایک اور ریفرنڈم کراسکتا ہے۔