ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور میں واقع بڑی فوجی اسلحہ ساز فیکٹری میں یکے بعد دیگرے درجنوں دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور میں واقع بڑی فوجی اسلحہ ساز فیکٹری میں یکے بعد دیگرے درجنوں دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق  ریاست مدھیہ پردیش کے علاقہ جبل پور میں واقع فوجی اسلحہ ساز فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہوا جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،آگ پھیلنے سے یکے بعد دیگرے 30سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ، ان دھماکوں اور آگ لگنے سے کم از کم20  افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے فوری بعد 50 فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔دھماکوں سے اس سیکشن میں بنی 2  فیکٹریاں مکمل طور جل کر خاکستر ہو گئیں،جبل پور کی اس اسلحہ ساز فیکٹری میں  ہندوستانی فوج کے لئے گولہ و بارود تیار کیا جاتا ہے ۔