مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی صوبہ کردستان کے دورے پر سنندج پہنچ گئے ہیں۔۔ صدر حسن روحانی کا سنندج ایئر پورٹ پر صوبہ کے گورنر اور دیگر اعلی صوبائی حکام نے استقبال کیا۔ صدر نے ايئر پورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سفر میں صوبہ میں 21 پراجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ صدر حسن روحانی نے اس موقع پر نئے سال کی مناسبت سے صوبائی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبہ کے ترقیاتی کاموں کا قریب سے مشاہدہ کرنے کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔ صدر حسن روحانی عوام کے ایک عظیم اجتماع سےبھی خطاب کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2017 - 12:30
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ کردستان کے دورے پر سنندج پہنچ گئے ہیں۔