اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی پیر کے دن روس کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوتین سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی 27 مارچ پیر کے دن روس کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوتین سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کریملن کے بیان کے مطابق ایرانی صدر منگل کے دن روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔ صدر حسن روحانی روس کے 2 روزہ دورے کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر بات چيت اور گفتگو کریں گے۔ ایرانی صدر اس سفر میں روس اور ایران کے درمیان اقتصادی اور تجارتی فروغ کی راہوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔