شام میں امریکی اتحادی طیاروں نے الرقہ میں ایک مدرسہ پر بمباری کرکے کئی درجن شامی شہریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں امریکی اتحادی طیاروں نے الرقہ میں ایک مدرسہ پر بمباری کرکے کئی درجن شامی شہریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی اتحادی طیاروں نے الرقہ سے 30 کلو میٹر دور المنصورہ کے جنوب میں ایکم درسہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی درجن افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق اس مدرسہ میں دہشت گردی سے متاثرہ  50 مہاجر خاندان قیام پذیر تھے۔