اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کی آمد پر افغانستان، تاجیکستان، پاکستان، آذربائیجان، ترکمنستان ،آرمینیا، ترکی، قزاقستان قرقیزستان اور ہندوستان کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نوروز کو شادابی ، طراوت ، اعتدال، آرام و سکون اور روشنائی کا مظہر قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کی آمد پر افغانستان، تاجیکستان، پاکستان، آذربائیجان، ترکمنستان ،آرمینیا، ترکی، قزاقستان قرقیزستان اور ہندوستان کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نوروز کو شادابی ، طراوت ، اعتدال، آرام و سکون  اور روشنائی کا مظہر قراردیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے نوروز منانے والے گیارہ ممالک کے سربراہان کو الگ الگ پیغامات میں نوروز کو سب سے خوبصورت اور زیبا جشن قراردیتے ہوئے کہا کہ نوروز اپنے ہمراہ ہر سال  امید ، امن و صلح ، طراوت و شادابی ، اعتدال ، آرام و سکون اور مہر و محبت کا پیغام لیکر آتا ہے اور ہمیں اس موقع پر باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مہر و محبت اور اسلامی احکام کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھر پور استفادہ کرنا چاہیے ۔ صدر نے اپنے پیغام میں تمام دوست اور ہمسایہ ممالک کی کامیابی اور ترقی و پیشرفت کے لئے دعا کی۔