اجراء کی تاریخ: 19 مارچ 2017 - 18:15

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر اعظم اس سفر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ،علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

عراقی ذرائع کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اس سفر میں  امریکہ کے نائب صدر اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔