افغانستان کے صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون کے ذریعہ پاکستان کے قبائلی علاقےجنوبی وزیرستان کے قریب افغان صوبے پکتیکا کے ناڑ کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔حملے میں ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر ہارون شوخیل وزیر اور عظمت محسود ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے دونوں مقامی کمانڈرز تحریک طالبان شمالی وزیرستان کے اختر محمود گروپ سے بھی منسلک رہے تھے۔