مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیجنگ میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ چینی صدر سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھانا اور مستقبل میں چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں ۔چینی صدر نے کہا کہ چین کو ڈونلڈ ٹرمپ سے دو طرفہ تعلقات میں تعمیری ترقی کے ایک نئے مرحلے کی توقع ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 مارچ 2017 - 11:46
بیجنگ میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔