مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گیبرل نے اشپیگل کے ساتھ گفتگو میں ترکی کو یورپی یونین کے معیاروں سے بہت دور قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت ممکن نہیں ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ترکی کو بارہا کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو یورپی یونین کے معیاروں کے قریب لانے کی کوشش کرے ورنہ اسے یورپی یونین کی رکنیت نصیب نہیں ہوگی۔