مہر خبررسان ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں داعش کے حامی دہشت گرد گروپ نے تاج محل کو گرانے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد تاج محل کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر میں تاج محل کے اطراف میں سکیورٹی فورسز کے کئی اہلکار چوکنا کھڑے ہیں
دہشت گردی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے امریکی انٹیلی جنس گروپ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے داعش کے حامی ’احوال امت میڈیا سینٹر‘ نے یہ گرافک ٹیلی گرام میں شائع کیے۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پریتندر سنگھ نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ حملے سے متعلق اب تک ہمیں کوئی مخصوص انٹیلی جنس رپورٹ یا سرکاری الرٹ موصول نہیں ہوا ہے، تاہم میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کے بعد ہم نے تاج محل کی سیکورٹی بڑھادی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 مارچ 2017 - 17:24
ہندوستان میں داعش کے حامی دہشت گرد گروپ نے تاج محل کو گرانے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد تاج محل کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔