مہر خبررساں ایجنسی نے ریڈیو جرمنی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو نے ہالینڈ میں انتخابات کے نتائج پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عنقریب یورپ میں مذہبی جنگوں کا مشاہدہ کریں گے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے نزدیک سوشل ڈیموکریٹس اور فاشسٹوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ ترکی اور ہالینڈ کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے جبکہ جرمنی ، آسٹریا اور ڈنمارک نے بھی اپنے ملکوں میں ترک حکام کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے بعض یورپی ممالک ترکی کی تحقیر اور تذلیل کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 مارچ 2017 - 20:22
ترکی کے وزير خارجہ نے ہالینڈ میں انتخابات کے نتائج پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عنقریب یورپ میں مذہبی جنگوں کا مشاہدہ کریں گے۔