مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے یورپی یونین کی عدالت کی جانب سے حجاب پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کیا پہنیں اور کیانہ پہنیں یہ بتانا حکومت کا کام نہیں ہے،لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے کہا کہ حکومت کا یہ کام نہیں ہے اور نہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو بتائے کہ انہیں کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں پہننا چاہیے اورخاص کر خواتین کیا پہنیں گی اس بات کافیصلہ کرنا حکومت کاکام نہیں پردہ اور لباس کا انتخاب خواتین کا حق ہے ۔ واضح رہے کہ یورپی عدالت نے خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 15 مارچ 2017 - 20:32
برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے یورپی یونین کی عدالت کی جانب سے حجاب پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کیا پہنیں اور کیانہ پہنیں یہ بتانا حکومت کا کام نہیں ہے،لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے۔