یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے جنوری اور فروری کے دو مہینوں میں سعودی عرب کے 71 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ یمن کے صوبہ صعدہ میں سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں 8 یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے جنوری اور فروری کے دو مہینوں میں سعودی عرب کے 71 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ یمن کے صوبہ صعدہ میں سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں 8 یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدی المسیرہ سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز اور یمن کے نشانہ بازوں نے گذشتہ دو ماہ کے دوران 71 سعودی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔ ادھر سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے الرکوہ اور الصفراء علاقوں میں بمباری کرکے 3 افراد کو شہید اور 5 کو زخمی کردیا ہے۔