مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے چینی ٹی وی چینل فینیکس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں داخل ہونے والی غیر ملکی فوجیں حملہ آور ہیں۔ شامی صدر نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں آشوب اور بلوا برپا کرنے میں بڑی مہارت رکھتا ہے اور وہ تخریب کاری اچھی طرح جانتا ہے۔ شام کے صدر نے جنیوا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شامی ، شامی مذاکرات کے پابند ہیں اور شام کے بحران کا راہ حل صرف سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔بشار اسد نے کہا کہ شامی عوام کا دفاع شامی حکومت کا اولین فرض ہے اور ہم شامی عوام کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 11 مارچ 2017 - 13:11
شام کے صدر بشار اسد نے چینی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں داخل ہونے والی غیر ملکی فوجیں حملہ آور ہیں۔