مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے تین جزیروں کے بارے میں عرب ليک کے وزراء خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے مردود قراردیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ابو موسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک ایرانی سرزمین کا تاریخی اور اٹوٹ حصہ ہیں اور ان جزیروں کے بارے میں عرب لیگ کا بیان سراسر کذب اور بےبنیاد ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ عرب لیگ کے وزراء خارجہ کو عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے بارے میں فکر کرنی چاہیے اور انھیں برطانیہ و امریکہ و اسرائیل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سے دور رہنا چاہیے ۔