مہر خبررساں ایجنسی نےسومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کا خودساختہ خلیفہ ابو بکر بغدادی موصل سے بھاگ گیا ہے۔ عراقی فورسز کا موصل میں کامیاب آپریشن جاری ہے عراقی سکیورٹی دستوں اور رضاکار دستوں نے موصل کے بڑے حصہ کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراقی فورسز کی جانب سے موصل میں شروع کیے گئے آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش (آئی ایس آئی ایس) کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے مبینہ طور پر فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق داعش کے کئي اعلی کمانڈر شام کے علاقہ دیر الزور کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی فوج نے گزشتہ ماہ سے موصل کے مغربی علاقے میں آپریشن شروع کیا ہے، جب کہ مشرقی موصل کو رواں برس جنوری میں فتح کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 10 مارچ 2017 - 15:01
عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کا خودساختہ خلیفہ ابو بکر بغدادی موصل سے بھاگ گیا ہے۔