مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس ٹریبیون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے لائن آف کنٹرول پر امریکی ساختہ ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ہے جن کا مقصد پاکستان کی جاسوسی کرنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے کشمیر کے علاقوں راجوری اور پونچھ سیکٹر میں ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ہے۔ نائٹ وژن یعنی رات میں دیکھنے کی صلاحیت سے لیس یہ ڈرونز امریکی ساختہ ہیں اور ممکنہ طور پر امریکہ ہی سے براہِ راست خریدے بھی گئے ہیں جبکہ ان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سرینگر میں بنایا گیا ہے جہاں سے پاکستانی سرحد پر فوجیوں اور افراد کی نقل و حرکت پر ان ڈرونز کے ذریعے نظر رکھی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاسوسی اور نگرانی میں استعمال ہونے والے یہ امریکی ڈرونز وہی ہیں جنہیں پاکستان نے خریدنے کےلیے واشنگٹن سے بات کی تھی لیکن امریکہ نے انہیں پاکستان کو فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 9 مارچ 2017 - 13:25
ہندوستان نے لائن آف کنٹرول پر امریکی ساختہ ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ہے جن کا مقصد پاکستان کی جاسوسی کرنا ہے۔