امریکہ نے داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے عرب ملک کویت میں 1000 فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے عرب ملک کویت میں 1000 فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق  امریکہ نے داعش سے لڑنے کے بہانے  ایک ہزارسے زائد ریزرو فوجی کویت میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی عہدے دارنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا ہے کہ یہ فوجی ضرورت کے وقت امریکی کمانڈروں کی فوری مدد کو پہنچ سکیں گے۔