امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نئے حکمنامہ میں لیبیا، شام، سوڈان ، ایران ، یمن اور صومالیہ کے شہریوں پر 90 روز تک ویزہ پابندی برقرار رکھی ہے جبکہ سفری پابندی کی نئی فہرست میں عراق کا نام شامل نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نئے حکمنامہ میں لیبیا، شام، سوڈان ، ایران ، یمن اور صومالیہ کے شہریوں پر 90 روز تک ویزہ پابندی برقرار رکھی ہے جبکہ امریکہ کی سفری پابندی کی نئی فہرست میں عراق کا نام شامل نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے حکمنامہ پر دستخط کردئیے ہیں،حکمنامہ کے تحت پہلے سے حاصل ویزے کارآمد ہوں گے ۔ وائٹ ہاؤس سےجاری بیان کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندی کے نئے حکم نامے پر دستخط کردیئے۔امریکی سفری پابندی کی نئی فہرست میں شامل 6ممالک میں عراق کا نام شامل نہیں ہے۔نئے حکم نامے کے تحت پہلے سے حاصل کردہ ویزے کار آمد ہوں گے،سفری پابندی کےنئے حکم نامےکا اطلاق گرین کارڈ ہولڈرزپر نہیں ہوگا۔صدر ٹرمپ کی طرف سے اس سے قبل جاری ہونے والا سفری پابندی کا فیصلہ عدالت نے معطل کردیا تھا۔