ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے ترال میں ہندوستانی فورسز نے آپریشن میں 2 مسلح علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر کے علاقے ترال میں ہندوستانی فورسز نے آپریشن میں 2 مسلح  علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
 اطلاعات کے مطابق ترال کے گاؤں ہفو نازنین پورہ میں 14 گھنٹے سے جاری فوجی آپریشن ختم ہوگیا ہے،ہندوستانی فورسز نے 2 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔