مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کا سفاک اور بے رحم جلاد خالد الوزان دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے الوزان نے بحرین کے کئی انقلابی جوانوں کو شہید کرنے کے سلسلے میں براہ راست نگرانی کی یا انھیں خود شکنجہ دیکر شہید کیا۔
الوزان 1980 ء سے بحرین کے انقلابی افراد کے شکنجوں پر نگرانی رکھنے کے شعبہ سے منسلک رہا اور اس نے شکنجوں کے دوران کئی انقلاب افراد کو شہید کردیا۔ اطلاعات کے مطابق شہید شیخ جمال العصفور، شہید سعید الاسکافی اور شہید نوح الخلیل کو اس نے براہ راست شنکجے دے کر شہید کیا تھا۔