مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اکو اجلاس کے ضمن میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی تعاون تنظیم اکو کا 13 واں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 8 ممالک کے سربراہان مملکت واعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے ای سی او اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت کی صدی ہے اورمستقبل میں مواصلاتی روابط سے یورپ اورایشیا منسلک ہوں گے۔ ای سی اواجلاس سے تنظیم کے طویل المدتی پروگرام پرعملدرآمد میں مدد ملے گی۔
اجراء کی تاریخ: 1 مارچ 2017 - 19:12
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اکو اجلاس کے ضمن میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔