اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے اقتصادی تعاون تنظیم اکو کی وزارتی کونسل کی صدارت پاکستان کے حوالے کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے اقتصادی تعاون تنظیم اکو کی وزارتی کونسل کی صدارت پاکستان کے حوالے کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ان كے ساتھ موجود وفد کا پاکستان پہنچنے پرپاکستانی وزارت خارجہ كے اعلیٰ حكام نے والہانہ استقبال كیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف كا كہنا تھا كہ وزیراعظم كے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے تہران میں اہم امور پر بات چیت ہوئی، ایران اقتصادی تعاون تنظیم كے سربراہ اجلاس كو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک كے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جو مزید مستحكم ہورہے ہیں۔