شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ترکی کے زیر کنٹرول شام کے سرحدی شہر الباب میں دو خود کش بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ان دھماکوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ترکی کے زیر کنٹرول شام کے سرحدی شہر الباب میں دو خود کش بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ان دھماکوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکہ الباب شہر میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ  سوسیان دیہات میں ہوا ان دھماکوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل ترک حکام نے الباب پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔