مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم نوازشریف نے ترکی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آپریشن " رد الفساد" اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں چند روز پہلے کیا گیا تھا۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی کی نئی لہر آئی ہے، دراصل یہ وہ دہشت گرد ہیں جن کی کمر ٹوٹ چکی ہے مگر وہ اپنے جوہر دکھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن مجھے امید ہے ہم بہت جلد اس لہر پر قابو پالیں گے، عوام حوصلہ رکھیں ہم دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کا ہر سطح پر خاتمہ کرکے دم لیں گے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف سوچ سمجھ کرجنگ لڑی جب کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم پختہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں جاری دہشت گردی کے پیچھے صرف وہابی فکر کارفرما ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے وہابی فکر کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 فروری 2017 - 20:30
پاکستان کے وزير اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آپریشن " رد الفساد" اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں چند روز پہلے کیا گیا تھا۔ دہشت گردی کے پیچھے صرف وہابی فکر کارفرما ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے وہابی فکر کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔